سانحہ 9 مئی، وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں کابینہ اراکین کےعلاوہ اتحادی جماعتوں کے رہنما مدعوہونگے، وزیراعظم کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر حکومتی پالیسی کا اعلان کرینگے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ متفقہ طورپر سانحہ 9 مئی اور اس کے سہولت کاروں کی مذمت کریگی، وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام بھی دینگے۔
وفاقی کابینہ کےاجلاس میں شہداء سےاظہار یکجہتی کیا جائے گا، وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائےگا۔
وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس آج صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔



















