پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔
پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کے ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں، آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔
شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔
شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ نے جواب نہ دیا یا مطمئن نہ کر سکے تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مذید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔



















