Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوگ ہمارے شہید ہوئے، ہم معافی کس سے اور کیوں مانگیں، عمر ایوب

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم معافی کس سے مانگیں اور کیوں مانگیں، ہمارے 15 لوگ شہید ہوئے ان کی معافی کون مانگے گا۔ 

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم پر بوگس مقدمے ہیں، ایک ہی دن میں میں دس مقامات پر کیسے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سے ملک چل نہیں رہا انہوں نے گندم میں بہت بڑا ٹیکہ لگایا، سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ فارم 47 کی بات کررہا ہے، ہم اس کے خلاف پٹیشن دائر کررہے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم معافی کس سے مانگیں اور کیوں مانگیں، ہمارے 15 لوگ شہید ہوئے ان کی معافی کون مانگے گا، جو کہہ رہے ہیں معافی کا وہ ہم سے معافی مانگیں،عمر ایوب

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کو بانی کی ہدایت پر شو کاز نوٹس جاری کررہے ہیں، بانی نے شیر افضل مروت سے ابھی قومی اسمبلی کی نشست سے استفعی لینے کا نہیں کہا جب کہ شوکاز کے بعد پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے ابھی بات چیت چل رہی ہے، ان کے نئے امیر آئے ہیں امید ہے وہ اپوزیشن الائنس کا ساتھ دیں گے۔

متعلقہ خبریں