پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پشاور میں ہونے والی دھاندلی کی فوری انکوئری کا حکم دے۔
کامران بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری سب کے سامنے ہے، انصاف کے طلبگار اپنے لئے نہیں اپنے سپورٹرز کے لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ان حلقوں میں بھی ووٹس تبدیل کئے جن میں ہمارے امیدوار جیتے، یہ تاثر ختم کرنے کے لئے دھاندلی کی کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کم ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو فارم 45 نتائج مل رہے ہیں، 8 فروری کو دھاندلی نہیں بلکہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، پشاور کے آٹھ صوبائی اور ایک قومی حلقے پر ووٹ کو تبدیل کیا گیا۔
کامران بنگش نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ نے جو ججز ٹربیونل کے لیے نامزد کیے الیکشن کمیشن ان کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کر رہا۔



















