Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق فائز عیسیٰ دورہ آذربائیجان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب جسٹس منصور علی شاہ 12 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے۔

چیف جسٹس اور جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں جسٹس منیب اختر قائمقام چیف جسٹس ہوں گے۔

قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب 18 مئی کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں