Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ پشاور میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول میں پڑھائی کے دوران پنکھا گرنے سے خاتون ٹیچر زخمی

پشاور میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول میں پڑھائی کے دوران پنکھا گر گیا جس سے خاتون ٹیچر شدید زخمی ہوگئیں۔

اسکول ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چغل پورہ میں کلاس روم میں پنکھا گر گیا، پنکھا تیسری جماعت میں پڑھانے والی استانی کے سر پر گِرا۔

پنکھا گرنے سے استانی کے سر پر چھوٹ آئی جبکہ کان شدید زخمی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ پنکھا گرنے سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسکول بیلڈنگ 1916 میں بنی تھی جبکہ دیواریں بھی گرنے کی قریب ہیں۔

ایس ڈی ای او شمیم اختر نے کہا کہ استانی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ محکمہ کو واقعے سے آگاہ کیا، اسکول بلڈنگ خستہ حال ہے، تیزین و آرائش کے لیے سمری بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں