برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے ماہ پیرس اور 14 اگست کو برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے کو تیار ہیں، پی آئی اے کو رواں ماہ ایاسا سے مرحلہ وار اجازت مل جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے برطانیہ ایتھروائیرپورٹ کیلئے براہ راست پرواز14اگست کوروانہ ہوگی۔ اس سلسلے میں یورپ اور برطانیہ کیلئے 777 جہازوں کی مرمت کا کام بھی تیز کردیا، 7 ٹرپل سیون جہاز آپریشن میں ہیں، آئندہ ماہ مزید 2 آپریشن میں آجائیں گے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق 9 ٹرپل سیون جہازوں سے یورپ اور برطانیہ کا اپریشن چلایا جاسکے گا۔
یاد رہے یورپی سیفٹی ایجنسی ایاساکاسیفٹی ریویوبورڈکا اجلاس 14مئی کو برسلزمیں ہوگا جس میں سی اے اے اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔



















