Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف نے قرض سے پہلے معاشی چیلنجز ظاہر کردیئے

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے قرض اور بجٹ مذاکرات سے پہلے معاشی چیلنجز ظاہر کردیئے۔

آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں توانائی شعبے کے لیے پالیسی گائیڈ لائن فراہم کردی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی، گیس کے ریٹ بروقت لاگت کے مطابق طے کیے جائیں اور آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کا سرکلر ڈیٹ بڑھنے نہ دیا جائے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیوب ویل کی سبسڈی ختم کردی جائے، ٹیوب ویل متبادل توانائی پر منتقل کیے جائیں۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ بجٹ میں صنعت کے لیے بجلی کی سبسڈی ختم کردی جائے اور صنعتوں کے لیے گیس کا رعایتی نرخ کردیا جائے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ توانائی اصلاحات کے بغیر پاکستانی معیشت خطرات سے دوچار رہے گی، آئندہ بجٹ میں بجلی وگیس کے بلوں میں وصولی بہتر بنائی جائے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے آئندہ بجٹ میں توانائی شعبے میں مقررہ بجٹ سے تجاوز خطرہ قرار دیا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں 8 فروری الیکشن اور نئی حکومت کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان میں 8 فروری کو الیکشن اور نئی کابینہ نے 11 مارچ کو حلف لیا، دوبڑی جماعتوں نے چھوٹی جماعتوں سے ملکر اتحادی حکومت بنائی۔

متعلقہ خبریں