Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار متھن چکرورتی نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے۔

حال ہی میں متھن چکرورتی نے ایک رئیلیٹی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے سلمان خان سے متعلق بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان مزاحیہ انسان ہیں، وہ ہر وقت ہنسی مذاق کرنے والے فرد ہیں، میرے خیال میں وہ کبھی شادی نہیں کریں گے۔

Dance India Dance: Salman Khan reveals The Chakraborty Shot of Mithun da

انہوں نے کہا کہ سلمان ہر خوبصورت لڑکی کو یہی کہتے رہیں گے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور وہ لڑکیوں کی ہمدردیاں لیتے رہیں گے۔

متھن چکرورتی نے کہا کہ سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، ان سے محبت رچاتے رہیں گے لیکن کبھی ان سے شادی نہیں کریں گے۔

سینئر اداکار نے کہا کہ وہ اس بات کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے اور ان لڑکیوں سے تو بالکل نہیں کریں گے جنہیں وہ بے وقوف بنائیں گے۔