کراچی: پنجاب پولیس کی طرز پر شہر قائد میں بھی ڈولفن فورس تشکیل دینے کا منصوبہ سامنے آگیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی پولیس آفس کا خصوصی دورہ کیا، کے پی او میں ان کی آمد پر ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران نے ان کا اسقبال کیا جب کہ پولیس کے خصوصی دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے شہر میں امن وامان کی صورت حال سمیت انسداد جرائم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور مختلف حوالوں سے دی جانے والی تفصیلی بریفنگ کے بعد مزید ضروری احکامات دیے۔
شہر میں امن و امان کی صرت حال پر اعلی سطحی اجلاس میں پنجاب پولیس کی طرز پر ڈولفن فورس تشکیل دینے کا منصوبہ سامنے آیا جب کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 1800 موٹرسائیکلز کی فراہمی کی بھی سفارش کردی۔



















