اجلاس میں مالی سال 25-2024 کابجٹ اجلاس 6 جون 2024 سےشروع کرنے کی تجویزدی گئی۔
اسپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے حالیہ اوربجٹ سیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خواتین کو بااختیاربنانے سے متعلق خصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک پیش کی گئی۔ خصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک ریاض حسین پیرزادہ نے پیش کی۔ خواتین کوبااختیاربنانےسےمتعلق خصوصی کمیٹی کےقیام کی تحریک منظورکی گئی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں بیرون ملک سے ڈاکٹرزکی ڈگریاں لینے والوں کی تصدیق کے معاملے پربیرون ملک سے ڈگریاں لینے والے ڈاکٹرز کے حوالےسے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔ توجہ دلاؤنوٹس سنی اتحادکونسل کی رکن زرتاج گل نے پیش کیا۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کامعاملہ عدالت میں زیرسماعت رہا ہے، نگراں حکومت میں بیرون ملک سےڈاکٹرزکی ڈگریوں کامعاملہ کچھ الجھ گیا، پی ایم ڈی سی کی کونسل غیرفعال ہوگئی تھی، پی ایم ڈی سی نےامتحان لیا70فیصدمارکس کوئی بھی ڈاکٹرڈگری والانہ لےسکا۔
اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ ڈاکٹروں کی ڈگریوں کے لئے میرٹ60 فیصد کردیا گیا، اب اگلےامتحان کی تاریخ دے دی گئی ہے۔ اس پر زرتاج گل نے کہا کہ ایک ملک میں دو قانون کیوں؟ ملک کےڈاکٹرزکےلئے50جبکہ باہرسےپڑھ کرآنےوالوں کےلئے70فیصدمیرٹ کیوں؟
زرتاج نے کہا کہ دوسال میں ایک دفعہ امتحان لیا جاناکیوں؟ پاسنگ مارکس ایک جیسےہونےچاہیئں۔
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس17مئی تک جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کابجٹ اجلاس 6 جون 2024 سےشروع کرنے کی تجویزدی گئی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں بھنگ کنٹرول وانضباطی اتھارٹی آرڈیننس2024کو120دن کی توسیع دےدی گئی۔ آرڈیننس کی توسیع کے لیے وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے قرارداد پیش کی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے میں اسلام آباد میں طلبا وطالبات کےلیے 20 پنک بسوں کی بندش، اساتذہ کی خالی آسامیوں پرتوجہ دلاونوٹس، پی ایم ڈی سی کی طرف سےڈگریوں کی تصدیق کےبارےپرتوجہ دلاؤنوٹس شامل تھے۔
صدرمملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پربحث ایجنڈے میں شامل تھے۔ اجلاس میں خواتین کوبااختیاربنانےکےلیےخصوصی کمیٹی کی تحریک کی منظوری بھی شامل تھی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں آزاد جیتنے والے رکن مبارک زیب خان نے حلف اٹھالیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی نےمبارک زیب سےحلف لیا۔ مبارک زیب باجوڑ ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔



















