Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے اینٹی کرپشن عدالت لاہورمیں میڈیا سے غیر رسمی کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں، بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے مذاکرات پر رضامند ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف بااختیار مقتدر حلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں، بااختیار مقتدرحلقوں کو سابق صدر عارف علوی کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم کے ساتھ خیر خواہی نہیں ہو گی تاہم ن لیگ ، پی ٹی آئی اور ایسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کر رہی ہے، ن لیگ جانتی ہے ، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے نتیجہ میں اسے پنجاب میں پی ٹی آئی کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ مذاکرات میں اپنی سیاسی موت نظر آتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ناجائز حکومت غیر قانونی سیٹوں اور اکثریت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سمیت آئینی اداروں کے خلاف سب سے زیادہ زہر اگلنے والی جماعت ن لیگ ہے، ن لیگی رہنما جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے اداروں اور پی ٹی آئی میں تصادم سے باز رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر بات میں زیرو ٹالرنس کے دعویداروں کی زیرو پرفارمنس سب کے سامنے ہے، بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے۔

متعلقہ خبریں