Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط

صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط لکھا ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط میں اپیل کی ہے کہ 9 مئی کو ایک سال گزر گیا ہے ابھی تک خواتین جیلوں میں ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے خط میں کہا کہ سینکڑوں بے گناہ کارکن جیلوں میں ہیں جن کو ضمانت جیسے بنیادی حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، اگر کسی بے گناہ کی ضمانت ہو بھی جائے تو نئے کیس میں گرفتاری ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شہر کے کیس ختم ہوں تو دوسرے شہروں کے کیسوں میں گرفتاری ہو جاتی ہے، یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے جس کا نشانہ تحریک انصاف ایک سال سے بنی ہوئی ہے، فارم 47 کی جعلی حکومت پوچھتی ہے کہ ایک سال ہوگیا فیصلے کیوں نہیں ہوئے؟

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یہ سوال تو ہمیں کرنا چاہے، جنکی حکومت ہے وہ بتائیں ابھی تک کیسوں کے چالان کیوں پیش نہیں ہوئے؟ جعلی حکومت بتائے بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت بتائے پولیس مقدمو ں کا ریکارڈ لے کر کیوں نہیں آتی؟ جعلی حکومت بتائے دلائل دینے کی باری پر پراسیکو ٹر کہاں غائب ہو جاتا ہے؟

صدر پی ٹی آئی پنجاب نے مزید کہا کہ جعلی حکومت سمجھتی ہے تحریک انصاف جیلوں سے عدالتوں کو کنٹرول کر رہی ہے تو پھر اسےگھر چلے جانا چاہے، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتی ہےکہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہم ایک سال سے انصاف ملنےکے منتظر ہیں، چیف جسٹس صاحب ہمیں انصاف دیں-

متعلقہ خبریں