Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما علی محمد کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت دلیر آدمی ہیں اور دلیر آدمی کی قدر کرنی چاہئیے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏بڑے بھائی شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدہ داران سے درخواست ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی سرزد ہوئی بھی ہے تو درگزر کر کے پارٹی کی خدمت کا موقع دیا جائے۔

علی محمد نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت دلیر آدمی ہیں اور دلیر آدمی کی قدر کرنی چاہئیے جب کہ مروت صاحب سے بھی درخواست ہے کہ پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھیں۔

متعلقہ خبریں