Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں جاں بحق

تیلگو اور کناڈا فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پاویتھرا جے رام خوفناک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب اداکارہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کار میں سفر کررہی تھیں۔

اداکارہ کی گاڑی نے آندھرا پردیش کے علاقے محبوب نگر میں اپنا کنٹرول کھو دیا اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی: بھارتی اداکارہ/ فوٹو بھارتی میڈیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کی گاڑی نے آندھرا پردیش کے علاقے محبوب نگر  میں اپنا کنٹرول کھو دیا اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں اداکارہ موقع پر ہی چل بسیں، تاہم پاویتھرا کی بہن اپیکشا، شوہر چندرکانت اور ڈرائیور سری کانت حادثے میں شدید زخمی ہوئے۔

 اداکارہ کی ہلاکت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ ہلاکت پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔