Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بےبنیاد تاثر قائم کر دیا گیا کہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے ، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی قانون کا کہنا ہے کہ بے بنیاد تاثر قائم کر دیا گیا کہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیراطلاعات عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، سیکیورٹی وجوہات کے باعث ان کیمرا سماعت کی جاتی ہے، اس معاملے کوگھمبیر بنایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کسی نے یہ پیغام نہیں دیا کہ آپ اس معاملے سے پیچھے ہٹ جائیں، ملکی سلامتی کے لیے تمام اداروں نے ملکر کام کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ عوام کو معلوم ہونا چاہیے قانون سازی سے متعلق ہو کیا رہا ہے، پارلیمنٹ نے پہلا قانون انکم ٹیکس ٹریبونل کے حوالے سےکیا، 2700کے قریب واجبات اسٹے آرڈرز پر ہیں۔

اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ خط کے معاملے پر تاثر دیاگیاکہ عدلیہ میں مداخلت ہورہی ہے، خط کا معاملہ عدالت میں ہے اس لیے اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتا، سوشل میڈیا کے حوالے سے اتھارٹی کے قیام کا معاملہ زیر بحث آیا، اٹارنی جنرل نے خط سے متعلق بات کی،  کابینہ اجلاس میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات پر بات ہوئی۔

اٹارنی جنرل پاکستان نے اس حوالے سے کیا کہا؟ خبر پڑھیں

متعلقہ خبریں