مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے خوشخبری ، آج سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
صارفین کو آئندہ پندرہ روز کے لئے ریلیف ملے گا، 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت 278 روپے فی لیٹر تک ہونے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین کرےگا جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد قیمتوں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔
یہ موجودہ مہینے میں لگا تار دوسرا ریلیف ہوگا، یکم مئی کو پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے پینتالیس پیسے کمی کے بعد 288.49 روپے فی لیٹرکردی گئی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8.42 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 281.96 پیسے ہوگئی تھی۔



















