اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پراپرٹی لیکس پر اہم سوال اٹھا دیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پراپرٹی لیکس پر اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ رقم اسٹیٹ بینک کی اجازت سے منتقل ہوئی؟، بانی پی ٹی آئی نے جو کہا وہ درست ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو لوگ سرمایہ کاری نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑے بڑے لوگ وزیر داخلہ سمیت باہر جا کر کیوں سرمایہ کاری کررہے ہیں، جب یہاں نظام درست نہیں ہوگا تو یہی ہوگا اور لوگ باہر جاکر ہی سرمایہ کاری کریں گے۔



















