Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں مسلسل حمایت پر چین سے اظہار تشکر کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کی مسلسل حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں، پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لیے ضروری ہے اور میں چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین سٹریٹیجک مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لیے ضروری ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چینی نائب وزیراعظم سے مختلف موضوعات پر تعمیری اور مفیدبات چیت ہوئی، سی پیک،علاقائی جغرافیائی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین اور پاکستان اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

متعلقہ خبریں