Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے نومنتخب صدر اظہر عباس ، سینئرنائب صدر ایازخان ، نائب صدرمحمدعثمان ، سیکرٹری جنرل طارق محمود  اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز کا ریاست میں مثبت صحافت کے فروغ کیلئے کردار انتہائی کلیدی ہے.

انہوں نے کہا کہ امید ہے نو منتخب عہدیداران آزادی اظہار رائے کے فروغ، جمہوریت کے استحکام اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومت اس ستون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی.

متعلقہ خبریں