Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈومیسائل بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

ڈومیسائل بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈیجیٹل ڈومیسائل ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی انتظامیہ شہریوں کو ڈومیسائل کے اجراء کا نظام آسان اور شفاف بنانے کے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈومیسائل کے اجراء کا طریقہ تمام اضلاع میں متعارف کرایا جائے گا اور روائتی طریقہ ختم کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی جواد مظفر نے کمشنر کراچی کو ڈومیسائل کے اجراء کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل ڈیسک پر مختلف کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں، ایک کاؤنٹر پر ڈومیسائل کی سرکاری فیس کا چالان جمع کیا جاتا ہے۔ دوسرے کاؤنٹر پر نمبر جاری کیا جاتا ہے جبکہ تیسرے پر مطلوبہ دستاویز جیسے شناختی کارڈز، تعلیمی اسناد، رہائش کی تصدیق کے لیے یوٹیلٹی بلز کی اسکیننگ کی جاتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کہا کہ ڈومیسائل کے اجراء میں جدید طریقہ کار اپنایا گیا ہے جس کے ذریعے ہر درخواست گزار کی تصویر اور تمام دستاویز کا ریکارڈ ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں