پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ پاسپورٹ عمرے کیلئے بنائے جاتے ہیں، لوگوں کو 5، 5 ماہ تک پاسپورٹ نہیں ملتے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ پہلے اپلائی کرنے کے بعد بھی لوگ پاسپورٹ کیلئے سفارشیں کرا رہے ہیں، پاسپورٹ کی اتنی فیس ہونی چاہیے کہ محکمہ اپنے خرچے نکال سکے۔
جائیداد سکینڈل پر وضاحت
محسن نقوی نے جائیداد سکینڈل پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دبئی میں میری اہلیہ کی جائیداد 2017 سے تھی جسے بیچ کر دوسری خریدی، انگلینڈ میں بھی میری اہلیہ کی 10 سے 12 سال سے جائیداد ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 سے 12 سال پہلے کسی سرکاری عہدے پر نہیں تھا، یہاں بھی ٹیکس دیتے ہیں ، باہر بھی پراپرٹی پر ٹیکس دینا پڑتا ہے، ایسا تاثر دیا گیا جیسے جائیداد غلط ذرائع آمدن سے بنائی گئی، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ میری زندگی بھر کی کمائی کو غیر قانونی بنا دیا جائے تو مناسب بات نہیں، جتنے عرصہ کیلئے عہدے پر ہوں میرا کام ڈیلیور کرنا ہے، ہزاروں لوگوں کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں، انکے نام نہیں آئے، ثابت ہوتا ہے پراپرٹی کے نام پر مخصوص لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت بزنس مین کو سپورٹ کرتا ہے، ہم نے بزنس کو گالی بنا دیا ہے، جو ترقی کرتا ہے ہم کہتے ہیں یہ چور ہے۔



















