شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد ہوگئے ہیں۔
ن لیگ کے ترجمان کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس میں اس کی منظوری دے دی گئی جبکہ شہباز شریف 28 مئی تک قائم مقام صدر رہیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ 28 مئی کو نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا، رانا ثناء چیف الیکشن کمشنرمقرر ہوں گے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو سرخرو کیا اور ایک بار پھر پارٹی صدارت کے لئے آ رہے ہیں۔
دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا۔



















