Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرغزستان: متاثرہ پاکستانیوں کے انخلا کیلئے پاک فضائیہ متحرک

کرغزستان میں فسادات سے متاثرہ پاکستانیوں کےانخلا کے لیے پاک فضائیہ حرکت میں آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے لیے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ آج بشکیک جائے گا۔

حکومتی احکامات کے مطابق پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ نور خان ایئربیس سے بشکیک روانہ ہوگا۔

کرغز حکومت اور پاکستانی سفیر کے جائزے کے مطابق مجموعی صورتحال اس وقت مکمل طور پر قابو میں ہے، حساس مقامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہیں۔

صورتحال صبح سے کنٹرول میں ہے اور صدر اور کابینہ سمیت کرغز حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

تمام مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد منتشر ہو چکے ہیں ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ پرتشدد مظاہرین کی شناخت اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان سفارتخانہ کے عملے اور سفیر نے ہاسٹلز اور ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہاسٹلز کے تحفظ کو کوارڈنیٹ کیا گیا ہے جبکہ الگ تھلگ اپارٹمنٹس میں رہنے والے طلباء بھی ہاسٹلز میں شفٹ کئے گئے ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی طلباء کی سہولت کیلئے کرغز میڈیکل یونیورسٹیوں سے آن لائن کلاسز کے لیے رابطہ کیا ہے ۔

ہنگامی نمبر متعلقہ مسائل کو کوارڈینیٹ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 ڈپٹی وزیرِ اعظم / فارن منسٹر اسحاق ڈار اور منسٹر امیر مقام  کا کرغزستان روانہ ہونے کا امکان ہے،  فارن منسٹر بعد میں قزاقستان میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

تقریباً 40 پاکستانی طلباء معمول کی ایرونومیڈ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور واپس آئے ہیں۔

حکومتِ پاکستان کل شام اسلام آباد سے بشکیک، کرغزستان اور واپس اسلام آباد کے لیے جہاز بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اضافی ایرونومیڈ چارٹرڈ فلائٹس بھی شیڈول کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں