پولیس نے آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے قریب سے کیبل چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے۔
آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائش گاہ سے کیبل چوری کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا، چوروں نے گزشتہ رات 3 اور 4 بجے کے درمیان واردات کی، کیبل چوری کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے قریب سے ٹیلی فون کیبل چوری کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار کرلیاگیا اور ان کے قبضے سے کیبل بھی برآمد کرلی گئی۔



















