ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد ایک کلو میٹر سے 200 کلو میٹر تک ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے، بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کی کمی کی گئی ہے۔
لاہور تا راولپنڈی روٹ کے درمیان چلنے والی ٹرین ریل کار اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250 روپے تھا جو کم کر کے 100 روپے کر دیا گیا ہے۔
خیبر میل ٹرین اکانومی کلاس کا ایک کلو میٹر سے 130 کلو میٹر تک کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے رہ گیا ہے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق کرایوں میں کمی کم دورانیہ کے روٹ پر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کا آغاز آج 21 مئی سے ہو گیا ہے۔



















