کیا آپ جانتے ہیں کہ بارش کے دوران موبائل فون کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
بارش کے موسم میں گھر سے باہر موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ بجلی چمکنے کے دوران اسمارٹ فون پر گفتگو کرنے کا عمل آپ کے فون کو نقصان پہنچانے کے ساتھ یہ آپ کی جان کو خطرے میں بھی ڈال سکتا ہے۔
اس حوالے سے سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کو چلاتے وقت اس میں سے الٹرا وائڈ شعاعیں تیزی سے باہر نکلتی ہیں جو کہ موبائل فون سے نکل کر آسمانی بجلی کو اپنی جانب کھینچتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی آسمانی بجلی چمکنے تو موبائل فون کو آف کردیں ساتھ ہی گھر میں موجود الیکٹرونکس آلات جیسے ٹی وی، فریج کا استعمال بھی ترک کردینا ضروری ہے۔















