Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید الاضحیٰ سے قبل عوام کیلئے بڑی خوشخبری

عید الاضحیٰ سے قبل عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کا جانور خریدنے کیلئے ایپ متعارف کروا دی ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے من پسند جانور خرید سکیں گے۔

 پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کی گئی ایپ میں جانوروں کی تصاویر، ویڈیو، وزن، قیمت اور بیوپاری کا رابطہ نمبر موجود ہوگا۔

شہری گھر بیٹھے من پسند جانور خرید سکیں گے اور پیسے بھی پسندیدہ جانور گھر پہنچنے کے بعد ہی ادا کرنا ہونگے۔

اس حوالے سے چیئرمین کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ابراہیم طارق کا کہنا ہے کہ ایپ کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے من پسند جانور کا آرڈر دے سکیں گے۔ اس اقدام سے منڈیوں میں رش کم ہونے کیساتھ ساتھ پیٹرول اور وقت کی بچت ہوگی۔

چیئرمین کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ فراڈ سے بچنے کیلئے جانور خریدار کے گھر پہنچنے اور پسند آنے پر ہی رقم کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں