Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہڈیوں کو مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو آج ہی یہ پھل کھانا شروع کردیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لئے کونسا پھل کھانا چاہیے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ چند خشک آلو بخارے کھانے سے ان عوامل پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے جو ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔

خشک آلو بخارے کے حیرت انگیز فوائد

جی ہاں، اس تحقیق میں ماہرین نے 55 سے 75 سال کی عمر کی 183 خواتین کو شامل کیا تھا اور انہیں مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ کو روزانہ 5 یا 6 خشک آلو بخارے کھانے کی ہدایت کی گئی، دوسرے گروپ 10 سے 10 خشک آلو بخارے کھلائے گئے جبکہ تیسرے گروپ کو اس خشک پھل سے دور رکھا گیا۔

تحقیق کے آغاز اور پھر ایک سال مکمل ہونے پر ان خواتین کے خون کے نمونے اکٹھے کیے گئے۔

تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ خشک آلو بخارے کھانے سے ہڈیوں کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کے لیے جسم میں ورم کا باعث بننے والے پروٹینز کی سطح کو ٹریک کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ خشک پھل ہڈیوں کے بھربھرے پن کا خطرہ کم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق خواتین میں ہڈیوں کے اس مرض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے مگر مرد بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔