بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یامی گوتم کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ یامی گوتم اور اُن کے شوہر لکھاری و ہدایتکار ادتیہ دھر نے مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سُنائی۔
View this post on Instagram
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پینٹنگ کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کی پیداش کا اعلان کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘وی ڈیوڈ’ رکھا ہے جبکہ اُن کے بیٹے کی پیدائش ہندو مذہب کے خاص دن کے موقع پر ہوئی جوکہ اس جوڑی کے لیے فخر کی بات ہے۔
جوڑے نے کہا کہ ہم اپنے بیٹے کے روشن مستقبل کے لیے پُرامید ہیں، ہمارا بیٹا بڑا ہو کر اپنے خاندان اور وطن کے لیے فخر کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ 2021 میں یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری و ہدایتکار ادتیہ دھر سے شادی کی تھی۔
View this post on Instagram




















