ایف بی آرمیں اِن لینڈ ریونیو گریڈ 16 کے 8 افسران کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی۔
ایف بی آرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری بیان کے مطابق ہائرٹائم اسکیل پانے والوں کا تعلق مختلف شہروں سے ہے، کراچی، لاہور، بہاولپور، سرگودھا اورپشاور کے افسران شامل ہیں۔
ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ترقی پانے والےافسران کو پرفارمنس الاؤنس بھی ملتا رہے گا، چیئرمین ایف بی آرنے بطورسیکریٹری ریونیو ہائرٹائم اسکیل کی منظوری دی۔



















