Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جون کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق امور پر جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جون کی ڈیڈ لائن مقرر کردی اور کہا کہ دوردراز علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں مریض شفٹ کرنے کے لئے ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔

دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبہ کے لئے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

سیکریٹری ایمرجنسی سروسز رضوان نصیر نے اجلاس میں ایئر ایمبولینس سروس اور سی پی آر ٹریننگ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں مریم نواز کو بریفنگ دی گئی کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو ہارٹ اٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے موک ایکسرسائز کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ایئر ایمبولینس سروس کے لئے ڈاکٹر اور اسٹاف کی ٹریننگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، ڈاکٹر عدنان خان، سیکریٹری فنانس مجاہد شیر دل، پرنسپل سیکریٹری ساجد ظفر ڈال، سیکریٹری ایمپلی منٹیشن دانش افضال اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں