Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ سے 23 مئی شام 5 بجے سے 27 مئی دوپہر 3 بجے تک بند رہے گا۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران لرنرپرمٹ، رینول وفریشن لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس جاری نہیں ہوسکیں گے، شہری 27 مئی  دوپہر 3 بجے کے بعد لائسنس  دفاتر تشریف لائیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ اس دوران راستہ ایف ایم، راستہ ایپ، سوشل والیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا، شہریوں کے پاس ای لائسنس کا ہونا، قابل قبول ہوگا، اس دوران ای لائسنس رکھنے والوں کو چالان ٹکٹس جاری نہیں ہونگے۔

متعلقہ خبریں