لاہو: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی کی سماجی خدمات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرنے والے پاک نیوی کے جانباز قابل تحسین ہیں، پاکستان نیوی کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملاقات میں ریئر ایڈمرل رضوان احمد ریئر ایڈمرل حماد احمد کموڈور ساجد بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ ساجد ظفر ڈال بھی ملاقات میں شریک تھے۔



















