Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شدید گرمیوں میں لسی پینے کے جادوئی فوائد جانیے

لسی کو گرمیوں کا مشروب کہا جاتا ہے، دہی سے بننے والا یہ مشروب میٹھا یا نمکین ہوسکتا ہے، جو کہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے کے ساتھ جسم کو توانائی سے بھی بھرپور بناتا ہے۔

لیکن کیا آپکو موسمِ گرما میں لسی پینے کے جادوئی فوائد معلوم ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

پانی کی کمی کو دور کرے

کوئی نمکین تو کوئی میٹھی لسی پینے کا شوق رکھتا ہے، گرمیوں میں لسی آپ کے جسم کو پانی کی کمی سے بچاتی ہے اور یوں آپ لو لگنے سے بچ سکتے ہیں۔

ٹھنڈک کا احساس

لسی گرمی کے موسم میں ٹھنڈک اور تازگی کا احساس دیتی ہے جسے پینے سے فوری گرمی دور بھاگ جاتی ہے جب کہ گرمی سے ہونے والی تھکن اور بےچینی بھی دور ہوجاتی ہے۔

Make lassi while the sun shines - Pakistan - DAWN.COM

نظامِ ہاضمہ بہتر کرے

دہی میں ایسے بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جو ہمارے معدے اور نظامِ ہاضمہ کو درست رکھتے ہیں، اس کے ساتھ ہی یہ بیکٹریا قبض اور پیٹ کی خرابی سے بھی بچاتے ہیں۔

غذائی اجزاء سے بھرپور

دہی کئی ضروری غذائی اجزاء کا ایک اچھا ذریعہ ہے جس میں وٹامن بی 12، پروٹین اور کیلشیئم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے قوت مدافعت کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

MM News