پاکستان تحریک انصاف سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین گوہر خان،روف حسن اور دیگر رہنماوں نے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ سے ملاقات میں پری الیکشنز،الیکشنز اور پوسٹ الیکشنز مبینہ دھاندلی سے آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق ڈوزئیر یو این وفد کو دیا، پی ٹی آئی ورکرز،امیدوار کے ساتھ پولیس کے سلوک اور رویہ سے یو این وفد کو آگاہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کو الیکشنز سے آوٹ کرنے کے معاملات سے بھی یو این وفد کو بتایا گیا، جب کہ پی ٹی آئی نے انتخابی نتائج میں ردوبدل سے بھی تحریری طور پر بتایا گیا۔
ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سیاسی آزادی پر قدغن سے یو این وفد کو بتایا گیا، یو این وفد کو مبینہ انتخابی دھاندلی کے شواہد پی ٹی آئی نے پیش کئے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے سیاسی قیدیوں بالخصوص خواتین قیدیوں کےکیسز سے آگاہ کیا، یو این گروپ کے وفد نے پولیس چھاپوں پر حیرانگی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ یہ ملاقات یو این وفد کی خواہش پر پی ٹی آئی قیادت نے کی، پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ نکلنے پر پولیس نے اقوام متحدہ وفد کی گاڑیوں کو چیک کیا۔ پولیس نے حماد اظہر کی گرفتاری کےلئے یو این وفد کی گاڑیوں کو چیک کیا۔














