کوئٹہ: سوئی سدرن کے اعلامیہ کے مطابق گیس لائن کی مرمت کے دوران کوئٹہ سمت کئی شہروں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان سوئی گیس کے مطابق گیس کی فراہمی آج صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گی جس سے صوبے کے کئی شہر متاثر ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق جن شہروں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی ان میں مچھ، کولپور، مستونگ، کھڈ کھوچہ، منگوچر، قلات کانک، پڑنگ آباد، اسپیزنڈ ، جتنگ آباد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مینگل آباد، شیل ڈپو میں ہزار گنجی، بروری روڈ، اے ون سٹی، خروٹ آباد، خیزی، پی ایے ایف بیس سمگلی، ایئرپورٹ ، بلیلی میں بھی گیس بند رہے گی۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق کلی برات، جناح ٹاؤن، شہباز ٹاؤن، کلی اسمائیلی، نواں کلی، کچھ ناصراں، کچلاک پشین، حرمزئی، زیارت اور ان سے ملحقہ علاقوں میں بھی گیس معطل رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق اس دوران مختلف علاقوں میں گیس کی پائپ لائنوں کی مرمت کا کام کیا جائے گا، اور صارفین ان اوقات میں متبادل ایندھن استعمال کریں۔



















