Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چولستان میں شدید گرمی، پارہ 50 ڈگری کو چھوگیا

پنجاب میں حالیہ گرمی کی شدید لہر کی وجہ ہر گزرتے دن کے ساتھ درجہ حرارت بڑھتا چلا جارہا ہے جس کی حالیہ مثال صحرائے چولستان ہے جہاں آج درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چولستان میں شدید گرمی میں سورج آگ برسانے لگا دوسری جانب خشک سالی اور گرمی کی شدت کے باعث  80 جانور ہلاک ہو گئے ہیں۔

صحرا ئے چولستان کو کئی برس سے خشک سالی کا سامنا ہے اور پانی کی قلت کی وجہ سے انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔

گرمی کی اس شدت کے باوجود ابھی تک محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں چولستان کی امداد کو نہیں پہنچ سکیں ہیں۔

متعلقہ خبریں