لاہور: وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارت داخلہ پہنچے جہاں انکی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور لوڈشیڈنگ اور بجلی سے متعلق معاملات و دیگر مسائل کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوئی۔
وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کر کے کل پیر کو دوبارہ ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔



















