Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی شہریوں پر حملہ افغانستان سے آپریٹ ہوا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں پر حملہ افغانستان سے آپریٹ ہوا جب کہ اس حملے میں افغانستان سے عناصر ملوث ہونے کے شواہد ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین سے ہمارے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں، چینی شہریوں پر حملہ افغانستان سے آپریٹ ہوا جب کہ اس حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی اور حملے میں افغانستان سے عناصر ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحد پار سے آنے والے خطرات حالات کو مزید پیچیدہ کر رہے ہیں، منصوبہ بندی کرکے چینی شہریوں پر حملہ کیا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ مسئلہ افغان عبوری حکومت کے سامنے اٹھائے ہیں جب کہ ہمیں معلوم ہے کہ کون سی طاقتیں پاک چین تعلقات کو بگاڑنا چاہتی ہیں اور سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی کہتے ہیں کہ چینی باشندوں کی حفاظت ہمارے لیے بہت اہم ہے اور وزیر اعظم کا اگلے ماہ چین کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے جب کہ چینی باشندوں کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان عبوری حکومت سے ایکشن لینے کا کہا ہے لیکن ابھی تک افغانستان سے کوئی اچھے نتائج نہیں مل سکے ہیں جب کہ دہشت گرد کمزور افغان حکومت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

محسن نقوی مزید کہتے ہیں کلہ پاکستان نے سرحدوں پر مزید سیکیورٹی کو سخت کردیا ہے جب کہ مختلف فورمز پر پاکستان چین کی حمایت کرتا آیا ہے۔

متعلقہ خبریں