وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کردیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کی آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستان آرمی کے کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ کی بلندی ء درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کر کے ہی دم لیں گے۔
انہوں نے کہا پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جب کہ ہم اپنے شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔



















