Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت کی جانب سے ہنر مند افراد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کر دی گئی۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلے 9 سالوں کیلئے کینیڈا کے صوبے البرٹا میں تقریبا 42,500 نئے کارکنوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت صوبے کے بہت سارے نوجوان کام کرنا شروع کردیں گے جس سے کسی حد تک خلا کو پر کرنے میں مدد ملے گی لیکن اس کے باوجود نئے منصوبوں کے لئے ہنر مند کارکنوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2 لاکھ سے زیادہ نئے لوگ البرٹا منتقل ہوئے جس کے باعث سڑکوں، پلوں، رہائش سمیت دیگر انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے تعمیراتی صنعت پر نمایاں دباؤ پڑا ہے۔

کینیڈین صوبے البرٹا میں 42 ہزار سے زائد ہنر افراد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں