Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف ماڈل ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئیں

میکسیکو کی مشہور و معروف ماڈل سنتھیا نائیلی ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ماڈل کا تعلق مغربی میکسیکو کے علاقے زاکوالکو دو توریس سے تھا۔

ریکارڈنگ کے دوران ٹرین کے نیچے آ کر معروف ماڈل ہلاک - Life & Style - AAJ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنتھیا نائیلی ریلوے ٹریک پر شوٹنگ میں مگن تھی، ماڈل کی جانب سے ویڈیو کے پسِ منظر میں چلتی ہوئی ٹرین کو دکھانا تھا، تاہم اپنے اور ٹرین کے درمیان فاصلے کو برقرار نہ رکھ سکیں اور ٹرین کی زد میں آ گئیں۔

اس حادثے میں وہ نہ صرف ہلاک ہوئیں بلکہ اُن کے جسم کے بھی ٹکڑے ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون ماڈل دیگر لوگوں کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لے رہی تھی، جبکہ حادثے کے تمام پہلو اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ یہ ایک حادثہ تھا۔

خاتون ماڈل ٹرین کے انتہائی قریب موجود تھیں، اور اسی وجہ سے ٹرین کی زد میں آ گئیں۔