Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار کو سنگین دھمکیاں ملنے لگیں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار انو کپور کو سنگین دھمکیاں ملنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انو کپور نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کی آنے والی فلم ” ہمارے بڑے” کی کاسٹ اور ٹیم کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، فلم میں کام کرنے والے تمام اداکاروں کو تحفظ ملنا چاہیے۔

Annu Kapoor recalls rejection in Barry John's play despite being top scorer: 'I was mentally disturbed' | Bollywood - Hindustan Times

انہوں نے کہا کہ فلم “ہمارے بڑے” دیکھے بغیر رائے قائم کرنا اور فلم کی ٹیم کو دھمکیاں دینا زیادتی ہے، فلم سے وابستہ تمام افراد کو پولیس تحفظ فراہم کرے، فلم میں ایسا کچھ نہیں ہے جس پر تنازع کھڑا کیا جائے۔

واضح رہے کہ انو کپور کی نئی فلم ” ہمارے بڑے” میں بڑھتی ہوئی آبادی اور خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=DI5oTSo53KQ