Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ای اسٹامپ پیپر کی فیس میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی

ای اسٹامپ پیپر کی فیس میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے اسٹامپ ڈیوٹی بڑھانے کی سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی ہیں۔

 سفارشات کے مطابق ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے، پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پانچ لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3000، 5 سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 3 ہزار روپے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار اور طلاق کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پاور آف اٹارنی کے ای اسٹامپ پیپر میں 1500 سے 1800 سو اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں