Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کو اب تک کا بڑا دھچکا لگ گیا

بانی پاکستان تحریک انصاف کو اب تک کا بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر بانی پاکستان تحریک انصاف کے کیخلاف شکایت محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوئی۔

  پاکستان تحریک انصاف کے بانی کیخلاف شکایت راولپنڈی میں صحافی کی جانب سے درج کرائی گئی تھی، جس کے بعد ان کیخلاف موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر تحقیقات اور پروپیگنڈے کی بنیاد پر مقدمہ ہوگا۔

یاد رہے پنجاب کابینہ اپنے آخری اجلاس میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر مقدمے کی منظوری دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں