Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں ذوالحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے تحت عید الضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دکھائی دینے کیلئےاسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں