Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی بنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لئے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی۔

کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی دو ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی، کمیٹی نیا کمیشن بنانے کی سفارش کرتی ہے تو اس کے ٹی او آرز کا تعین بھی کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے جب کہ وزیرداخلہ، وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

متعلقہ خبریں