Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوادر: غیرقانونی طور پر مسقط جانے والی کشتی خراب ہونے سے 3 افراد ہلاک 

بلوچستان کے ضلع گوادر کے سمندر میں ایک کشتی خراب ہونے سے غیرقانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کرنے والے والے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے سمندر میں غیرقانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کے دوران کشتی خراب ہونے سے 20 افراد سمندر میں بھٹک گئے، جنہیں ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو کیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے بتایا کہ کشتی خراب ہونے کی وجہ سے یہ لوگ سمندر بھٹک گئے تھے جو گزشتہ 20 دنوں سے سمندر میں بھوکے اور پیاسے رہے جب کہ 3 افراد بھوک کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کشتی میں 20 افراد سوار تھے جن میں 3 جان کی بازی ہارگئے اور 5 افراد کی حالت بھوک اور پیاس کی وجہ سے انتہائی خراب ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مقامی ماہی گیروں نے بھٹکے ہوئے افراد کو ریسکیو کرلیا اور تمام افراد کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں