Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غریب عوام کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے بڑا ریلیف دے دیا

وزیراعظم نے غریب عوام کیلئے بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافے کی معاشی ٹیم کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

  تقریبا 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی، آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بڑے صارفین کے لئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا، رواں مالی سال کے اختتام تک پروٹیکٹڈ صارفین کو 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں